جلالپورپیروالا؛پنجاب اسمبلی کے جنرل انتخابات ، متعدد امیدواروں نے کاغذات نامزادگی جمع کرا دئیے

12

جلالپورپیروالا،14مارچ(اے پی پی ): پنجاب اسمبلی  کے  جنرل الیکشن کیلئے  گہما گہمی  جاری ہے ،امیدواران کیجانب سے کاغذات  نامزادگی جمع کرانے کا آخری روز ہے ،حلقہ پی پی 222 اور 223 کے امیدواران سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ آر او آفس  پہنچے اور اپنے  کاعذات جمع کرائے ۔

تحریک انصاف کے امیدوار اکرم کنہوں،ن لیگ کیجانب سے سابق ایم پی اے نغمہ مشتاق  نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے گئے ۔دیوان محمد عباس نے بھی پی پی 223 کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں  ۔پیپلز پارٹی کیجانب سے حامد علی بھٹی ،جماعت اسلامی کے  شاہد خان نے بھی پی پی 223 کےلیے کاغذات جمع کرادئیے ہیں ۔

پی پی 222 میں سابق ایم پی اے مہدی عباس لنگاہ،ڈاکٹر ریاض ،فیاض لانگ اور رانا شہر یار نون نے کاغذات جمع کرائے