ملتان؛رمضان المبارک سے قبل غلہ و سبزی منڈیوں کی کڑی مانیٹرننگ کا آغاز

18

ملتان، 14 مارچ(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ماہ رمضان المبارک سے قبل  غلہ و سبزی منڈیوں کی کڑی مانیٹرننگ کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیل مشتاق نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کے ریٹس و سپلائی کو چیک کیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیل مشتاق نے صفائی کی صورتحال مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہشہریوں کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے سخت مانیٹرنگ جاری ہے،ناجائز منافع خوروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرینگے۔

سیمل مشتاق نے کہا کہمنڈیوں سے عام مارکیٹ تک سپلائی پر کڑی نظر ہے۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے منڈی میں واش رومز اور انتظار گاہ کو بھی بہتر کرکے فعال کرنے کی ہدایت کی۔