اوکاڑہ،26مئی(اے پی پی):مسافر بس میں آگ لگ گئی، موٹروے پولیس نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے بس میں موجود تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم تھری پر شارٹ سرکٹ کے باعث مسافر بس میں آگ لگی جسکی موٹروے پولیس کو کال موصول ہونے پر فوری مدد کو پہنچ گئی اور بروقت امدای کارروائی کرکےبس میں موجود 19 مسافروں کو بچا لیا۔
مسافروں نے موٹروے پولیس کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔ڈی آئی جی موٹروے سید فرید علی نے افسران کو بروقت مدد کرنے پر شاباش دی۔











