پتوکی،26 مئی (اے پی پی ): تھانہ صدر پتوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث قمر عرف مڈو ڈکیت گینگ کے 3 ارکان کو گرفتارکرلیا ہے ۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 2 لاکھ روپے نقدی، 6 موبائل فونز اورغیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔
ملزمان قمر عرف مڈو، علی حسن اور راشد پتوکی کے لنک روڈ اور ملتان روڈ پر راہگیروں سے وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے دوران تفتیش پتوکی اور گردونواح میں 8 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔











