نوجوان نسل ہمارا سرمایہ ہیں، ہمیں  ملکی ترقی کے لئے اپنا اپنا کردار اداکرنا ہو گا؛ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

41

گوجر خان، 30 مئی (اے پی پی ):  اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہمیں  ملکی ترقی کے لئے اپنا اپنا کردار اداکرنا ہو گا، نوجوان نسل ہمارا سرمایہ ہیں، ہمیں انکے بہتر مستقبل کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا، نوجوان نسل اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے۔

ان خیالات کا  اظہارانہوں نے  گورنمنٹ ایسسوسیٹ کالج فار وویمن  میں تقریب سے  خطا  ب میں کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم ہائی برڈ رجیم کا شکار ہو کر ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں، فوج ہمارا اثاثہ ہے، شہیدا ہماری پہچان ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ منگھوٹ وویمن کالج  میں تدریسی عملے کی کمی کے مسئلے کو حل  کرنے کا وعدہ  کیا تھا، آج الحمد اللہ اس وعدے کو پورا کر کے یہاں آیا ہوں،آپکے کالج میں اب اسٹاف کی کمی کا مسئلہ حل ہو چکا ہے، کالج کی پرنسپل  نے وویمن کالج میں ضروریات کا ذکر و جن جن مسائل کا ذکر کیا ہے انھیں جلد حل کر لیا جائے گا، کالج تک آنے والی لنک روڈ،  کمپوٹر لیب و جدید لائبریری کے قیام سمیت تمام گذارشات پر عمل کیا جائے گا، آپ ہماری بیٹیاں ہیں پڑھ لکھ کر ملکی ترقی میں اپنا کردار اداکریں  ۔

تقریب میں کالج کی پرنسپل پروفیسر شمسہ نشاط نے اپنے خطاب میں کالج میں درپیش  تدریسی اسٹاف کی کمی کو دور کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا شکریہ ادا کیا اور کالج کی بہتری و زیر تعلیم طالبات کی بہتری کے لئے بسوں عمارت کی مرمت سمیت درکار سہولیات کی فراہمی کا بھی ذکر کیا۔

 تقریب میں ڈائریکٹر کالج راولپنڈی ڈسٹرکٹ شیر خان ستی و مقامی سیاسی  سماجی شخصیات بھی موجود تھیں ۔قبل ازیں    کالج انتظامیہ کی طرف سے انکا پر وقار استقبال  کی گیا۔