گھوٹکی؛ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کے فیصلے کے بعد رینجرز کی بھاری نفری پہنچ  گئی ، فلیگ مارچ  کیا

27

گھوٹکی،15ستمبر(اے پی پی ): سندھ حکومت کے احکامات پر ڈاکوؤں کیخلاف  آپریشن کرنے کے فیصلے کے بعد رینجرز کی بھاری نفری گھوٹکی پہنچ کر انڈس ہائی وے پر گھوٹکی کے شہروں کا گشت کیا ۔ گھوٹکی اور کشمور کے عوام نے کچے اور پکے میں  جرائم پیشہ عناصر کے خلاف  آپریشن کا مطالبہ کر رکھا تھا،  رینجرز کی نفری پہنچنے کے بعد عوام کے چہروں پر امن امان بحال ہونے کی امید نظر آ رہی ہے، رینجرز کے 200 سو سے زائد اسپیشل اہلکار پہنچے جبکہ مزید نفری بھی پہنچنے کے امکان ہیں جبکہ سندھ حکومت نے کچے میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر سکھر ڈویژن کے کچے کے علاقوں گھوٹکی، کشمور، کندھکوٹ   میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے لئے سیکٹر کمانڈر شہباز، رینجرز برگیڈیر وسیم اختر کی سربراہی میں رینجرز کے جوان کچے کے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں  جہاں گرینڈ آپریشن کے لئے تیاریاں کی جاری ہیں، متوقع ہے کہ  دو روز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔