پشاور،14 ستمبر(اے پی پی): تھانہ ایکسائز پشاور نے منی لانڈرنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بلیک ڈالرز کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ ترجمان ایکسائز کیمطابق پشاور رنگ روڈ پر ایکسائز آفسرز نے گاڑی سے 2 لاکھ بلیک ڈالر برآمد کرکے دو ملزمان موقع پر گرفتار کر لئے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ ڈالر سمیت مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔











