سکھر،14ستمبر(اے پی پی): ڈی آئی جی پی عبدالحمید کھوسو نے ضلع گھوٹکی کا دورہ کیا، ایس ایس پی گھوٹکی منیر احمد کھوڑونے ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر ڈی آئی جی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔
ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نے ضلع گھوٹکی کے امن وامان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،بعد ازاں ڈی آئی جی سکھر کو گھوٹکی کچہ کے بچا بند پہ شہداءکے ناموں پہ قائم پولیس چوکیوں کا دورہ کروایا گیا،ایس ایس پی گھوٹکی نے ڈی آئی جی سکھر کو گھوٹکی کچے کے متعلق صورتحال سے بریف کیا،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نے پکٹس پہ موجود اسٹاف سے بھی ملے ان سے کچہ کے متعلق معلومات لیں اور انہیں ضروری ہدایات دیں۔











