بھکر؛ڈی پی او کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان گرفتار

47

 

بھکر،21 اکتوبر( اے پی پی )ڈی پی او بھکر محمد نوید کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،انچارج چیک پوسٹ داجل امیر حسین ایس آئی معہ ٹیم نے غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو روکتے ہوئے تین ملزمان کے قبضہ سے 4500 لیٹر ایرانی ڈیزل، گاڑیاں قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کرلئے۔

ایس ایچ او سلیم اللہ خان تھانہ حیات خان شہید نے چار ملزمان جمشید نواز ،جواد، سیف اللہ خان، اور احمد شیر کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ جن میں تین پسٹل 30 بور، ایک رپیٹر 12 بور اور ایک کلاشنکوف برآمد کر لی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔