نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی علی الصبح سمن آباد تھانہ  کا دورہ، تھانے کا ریکارڈ چیک کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

37

لاہور20اکتوبر(اے پی پی): نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی علی الصبح سمن آباد تھانہ پہنچ گئے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،انسپکٹر جنرل پولیس اور سی سی پی او لاہور بھی ہمراہ تھے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے تھانے کا ریکارڈ چیک کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانے میں موجود سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سائلین کی درخواستوں پربلا تاخیر ایف آئی آر کے اندراج کاحکم دیا اور کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔   وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حوالات میں موجود ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے میں دریافت کیا۔ انھوں نے قتل کے الزام میں قید ملزم کی درخواست پر کیس کی تفتیش دوبارہ کرانے کی ہدایت بھی دی۔  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ سمن آباد تھانے کی حالت کو جلد بہتر بنایاجائے۔انھوں نے کہا کہ تھانوں کی اپ گریڈیشن کے لئے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں،جلد کام شروع ہو جائے گا۔