لاہور 20اکتوبر (اےپی پی):پاکستان ویمنز ٹیم براستہ دبئی بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا روانہ ہوگی۔پاکستان ویمنز ٹیم بنگلہ دیش کے دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔پاکستان ویمنز ٹیم جمعہ کی شام ڈھاکا پہنچ کر چتوگرام کے لیے روانہ ہوگی جہاں 27،25 اور 29 اکتوبر کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔











