گلگت؛پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف طلبہ کی مذمتی ریلیاں

13

 

گلگت،نومبر07(اے پی پی): گلگت بلتستان پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف گلگت

 بلتستان بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں مختلف سکولوں کے طلباء وطالبات نے مذمتی ریلیاں نکالی گئیں۔اس ضمن میں کیپٹن ضمیر شہید چوک گگت سے سٹی پارک تک ایک اہم ریلی کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

 طلباء و طالبات نے اپنے نعروں کے ذریعے سامراجی قوتوں کے ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے اقوام عالم سے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی جارحیت اور مظلوم کے خاتمے کے لیے عملی کردار ادا کریں اور بے گناہ فلسطینی معصوم بچوں ،عورتوں اور شہریوں کے قتل کو روکا جائے۔