کراچی ، عبدالرزاق آرائیں رمضان نائٹ روک بال اورفٹبال کے  آٹھ ویں ٹورنامنٹ کا آغاز

0

کراچی،27 مارچ (اے پی پی) کراچی  میں گزشتہ روز سے منی سپورٹس کمپلیکس  ناظم آباد میں  عبدالرزاق آرائیں رمضان نائٹ روک بال اورفٹبال   کے  آٹھ ویں ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ۔ٹورنامنٹ کا آغاز  پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیر اہتمام   ہوا۔

سندھ کیچ بال ایسوسی ایشن  کے صدر عظمت پاشا او پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے ٹورنامنٹ کا  باقائدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر  پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن  کے سیکرٹری شارق صدیقی ،ڈی جی باسکٹ بال کے  پی ایس ،ارشد خان پی ٹی ایف کے کوآرڈینیٹر عامر کفایت اور  روپ سکیپنگ کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

روک بال کے افتتاحی  میچ میں  ہنزہ کلب نے سعید غلام مرتضیٰ کو دو کے مقابلے میں  صفر سیٹ اور ایک گول سے شکست  دسےدی۔ دوسرے میچ میں پاک کشمیر نے شہید غلام مرتضیٰ کو دو کے مقابلے صفر سیٹ سے ہرا  کر  پانچ گول  کیے۔تیسرے میچ میں خان آباد سپر اسٹار نے ہنزہ کلب کو دو کے مقابلے میں صفر سیٹ اور چار گول سے شکست  دے دی جبکہ چوتھا میچ  میں پاک کشمیر  نے اپنے نام کر لیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 27 مارچ  کو پاکستان  کے معیاری  وقت کے مطابق رات 9.30 بجے کھیلا جائے گا ۔