اٹک،16اکتوبر (اے پی پی ):عالمی یوم خوراک کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام اٹک میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا،جس میں متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ریلی کا مقصد عوام میں اچھی اور غذائیت سے بھرپور خوراک کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر عوام میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے اور انہیں آگاہ کیا گیا کہ وہ غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال کریں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔اچھی خوراک ہیں ان کی صحت اور زندگی کی ضامن ہے۔حکومت پنجاب عوام کو اچھی اور تازہ غذا فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔