مغرب گزشتہ 20 سال سے پاکستان کا منفی تشخص پیش کررہا ہے، مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف

15

اسلام آباد،28 اکتوبر(اے پی پی): مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے“قومی بیانیہ” کانفرنس سے جمعرات کو یہاں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مغرب گزشتہ 20 سال سے پاکستان کا منفی تشخص پیش کررہا ہے لیکن پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان حقائق پرمبنی قومی بیانیے پریقین رکھتا ہے تاہم ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہماری بات زیادہ کیسےسنی جائے گی، قومی بیانیے کودنیا کے سامنے رکھنے کےلیےمیڈیا کی جدتوں کےساتھ چلنا ہوگا۔