پارا چنار؛ امدادی اداروں کیجانب سے  تئیس ٹرکوں پر مشتمل دوسو دو ٹن امدادی سامان افعان حکام کے حوالے

28

 پاراچنار،04نومبر(اے پی پی):پاکستان کے امدادی اداروں کی جانب سے افغان عوام کو خرلاچی کے راستے تئیس ٹرکوں پر مشتمل دوسو دو ٹن امدادی سامان دیا گیا ہےجس میں خوراک کی اشیاء اور ادویات شامل ہیں۔

ضلع کرم کے خرلاچی افغان باڈر پر منعقدہ تقریب میں پاکستانی اور افغان حکام کے مابین دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا جس کے بعد امدادی سامان سے لدھے ٹرک افغانستان رونہ کئے گئے۔

 تقریب سے  خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کرم عصمت اللہ وزیر، کشمیر ارپن ریلیف ٹرسٹ کے چئیرمین چودھری اختر اور پاک افغان کوآپریشن فورم کے چئیرمین حبیب اللہ نے کہا کہ اس سے قبل بھی چمن طورخم غلام خان اور انگور اڈہ کے راستوں سے افغان عوام کی امداد کی گئی ہے اور آئندہ بھی افغان بھائیوں کی اس قسم امداد جاری رکھی جائیگی۔

 افغان پولیس کے صوبائی کمانڈر عمر مخلص کا کہنا تھا کہ موجودہ مشکل صورتحال میں اس قسم کی امداد پاکستان کی جانب سے خوش آئند اقدام ہے اور ہر موقع پر افغان عوام کے ساتھ پاکستانیوں کی بھر پور مدد کسی سے ڈھکی چپی بات نہیں۔