پشاور،29دسمبر(اے پی پی): 20 دسمبر کو قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے پولیس انسپکٹر احمد گل آج شہید ہوگئےہیں ۔شہید انسپکٹر احمد گل خان کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری ،سی سی پی او پشاور عباس احسن ،ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید ،نومنتخب میئر پشاور زبیر علی اور دیگر افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔











