اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے ذریعے ایک خاندان کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کی تصدیق نادرا ریکارڈ سے ہوگی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہراور گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر بھی موجود تھے۔











