ہرنائی،26 مارچ(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ہرنائی سردار محمد رفیق ترین کی ہدایت پر پی پی ایچ آ ئی اور محکمہ صحت ہرنائی کی جانب سے زرغون غر گھاٹہ کے مقام پر فوڈ پوائزنگ سے متاثر کانکنوں کیلئے ڈسٹرکٹ سپورٹ مینجر داؤد خان کاکڑ کی سربراہی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا،کیمپ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے فوڈ پوائزنگ سے متاثرہ کانکنوں کا معائنہ کیا اور انہیں بروقت ادویات فراہم کیں۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سپورٹ مینجر داؤد خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ زہریلہ کھانا کھانے سے 90 فیصد کانکن فوڈ پوائزنگ سے متاثر ہوئے تھے، 117 متاثرہ کانکنوں کا علاج معالجہ کرکےانہیں ادویات فراہم کردی گئی ہیں۔
سورس: وی این ایس، ہرنائی











