لاہور؛ برگد کے وفد کا پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا دورہ

13

لاہور،09 جون ( اے پی پی ): برگد کے وفد  نے  پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل اور شفٹ کمانڈرشاہد چڈھر نے سیف سٹیز ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ وفد کوپنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ اور 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ برگد کے وفد کو انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ اور آرٹیفشل انٹیلیجنس نظام بارے بتایا گیا۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح نے اس موقع پر بتایا کہ سول سوسائٹی اور متعلقہ تنظیموں کے تعاون سے ویمن سیفٹی ایپ کی آگاہی مہم جاری ہے، فیلڈ فورسز کو جینڈر سینسیٹو کیسز کے حوالے سے تربیت فراہم کر رہے ہیں۔