اسلام آباد ، 21 جون (اے پی پی ): وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو بڑے معاشی چیلنجزکا سامنا رہا۔
منگل کو یہاں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کے باوجود 7 کروڑ غریب عوام کو ریلیف فراہم کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔











