اسلام آباد، 27 جولائی (اے پی پی ):وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بدھ کو یہاں تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ آئندہ ماہ بیرون ملک سے ڈالر کی آمد بڑھ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کچھ ماہ بعد اپنی پالیسی پر غور کریں گے ،شہروں کے متوسط طبقے کی بحالی پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں ،یوکرین جنگ سے دنیا بھر میں مشکلات بڑھیں ہیں ، پٹرولیم مصنوعات، کھاد اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،مگر اب ان کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ،ہم مستقبل میں معاشی ترقی تیز اور مہنگائی کم کرنا چاہتے ہیں ،فی الحال کوشش ہے کہ زیادہ ڈالر ملک میں آئیں اور باہر کم جائیں۔











