غذر، 01 نومبر(اے پی پی):غذر میں یوم آزادی گلگت بلتستان انتہائی قومی جذبے کے ساتھ منائی گئی، ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا مرکزی ریلی پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس سے سٹی پارک گاہکوچ تک نکالی گئی جہاں پرچم کشائی اور یادگارشہداء پر سلامی بھی دی گئی اور تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے طلبہ کے علاوہ سیاسی، سماجی،مذہبی شخصیات کے علاوہ ریٹائرڈ فوجیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے بھائی ریٹایرڈ حوالدار گلسمبر خان تھے تمام مہمانوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چڑھائی ۔











