روبوٹکس لیبز کا قیام گلگت بلتستان کے  تعلیمی منظرنامے میں گیم چینجر ثابت ہوگا؛ محی الدین احمد وانی

11

گلگت،04 نومبر (اے پی پی):چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ روبوٹکس لیبز کا قیام گلگت بلتستان کے  تعلیمی منظرنامے میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔

میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹرینرز کے ساتھ روبوٹکس لیب کو سرکاری سکولوں کی آئی ٹی لیبز میں ضم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ابتک دس سکولوں میں لیبز قائم کئے جاچکے ہیں اور اگلے دو ماہ میں مزید 50 بہترین لیبز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔