وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے انتظامات کا جائزہ

15

لاہور4نومبر ( اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی رائیونڈ آمد  عالمی تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان سے ملاقات ،وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے مولانا احمد لاٹ اور بھارت سے آئے ہوئے مولانا ابراہیم سمیت دیگر علماء کرام سے بھی ملاقات کی مولانا نذر الرحمان اور مولانا ابراہیم نے ملک و قوم کی سلامتی، امن اور استحکام کیلئے دعا کی ۔اس موقع پر ایم پی اے حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی، ہمیش خان اور تبلیغی جماعت کے ڈاکٹر ندیم اشرف، امتیاز غنی، انوار غنی، محمد عامر احسان اور دیگر اکابرین بھی موجود تھے علماء کرام نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی دین کیلئے خدمات کو سراہا اور ان کی صحت و ترقی کیلئے دعا کی ۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ تبلیغی اجتماع کے شرکاء کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے موقع پر ہی سیکرٹری اوقاف، کمشنر لاہور ڈویژن ،سی سی پی او لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے کو بھی انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں اور کہا کہ  موثر مانیٹرنگ کیلئے فی الفور مزید کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔علاقے میں اضافی پٹرو لنگ پولیس تعینات کی گئی ہے۔ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک وارڈنز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ شاندار انتظامات اور فول پروف سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔علاقے کی سڑکو ں کی تعمیر و مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا گیا ہے،اجتماع کے اطراف خصوصاً رائیونڈ بائی پاس پر لائٹس کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔ اجتماع کیلئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے پوری ٹیم مل کر کام کر رہی ہے۔ سیکرٹری اوقاف، سی سی پی او لاہور، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھے