کوئٹہ04 نومبر(اے پی پی): صوبائی الیکشن کمشنر نے بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے لئے انتخاب کےشیڈول کا اعلان کردیا یے, پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد نے بتایا کہ ریٹرننگ افسران نے یکم نومبر کو پبلک نوٹس جاری کردئیے ہیں جس کے تحت خواتین مزدور۔کسان اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے سات نومبر سے 9 نومبر تک کاغذاتِ نامزدگی وصول کئے جائیں گے امیدواروں کی ابتدائی فہرست دس نومبر کو جاری ہوگی مخصوص نشتوں پر انتخاب لڑنے والوں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 سے 14 نومبر تک ہوگی کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیل پندرہ سے سترہ نومبر تک دائر کی جاسکتی ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی اییلوں پر اپیلٹ اتھارٹی بائیس نومبر تک فیصلے کرے گی امیدواروں کو انتخابی نشانات 25 نومبر کو الاٹ ہونگے اور اس طرح بلوچستان کے 32 اضلاع کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 14دسمبر کو ہوگی۔صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ مخصوص نشستوں پر انتخاب مکمل ہونے کے بعد یونین کونسل۔مونسپل کارپوریشن کے چیئرمینوں اور وائس چیرمین کا انتخاب انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے باعث حب اور لسبیلہ کے اضلاع میں نظر ثانی شدہ انتخابی شیڈول دوبارہ جاری کیا گیا ہے حب اور لسبیلہ میں کاغذات نامزدگی کی جانچ ہڑتال آج جمعہ کو ہوگی جبکہ کوئٹہ میں بلدیاتی شیڈول بلوچستان ہائیکورٹ نے معطل کررکھا یے صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے لئے تیاریاں مکمل ہیں ایک سوال کے جواب میں صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے بتایا کہ عام انتخابات کی صورت میں صوبائی الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل ہیں، اور عام انتخابات کے لیے انتخابی فہرستیں تیار ہیں۔











