مری،17دسمبر(اے پی پی):ملکہ کوہسار مری میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے عوام میں گیس کے استعمال اور گیس لیکچ متعلق آگاہی کیلئے واک کی اور ہوٹلوں، ریستورانوں اور لوگوں میں پمفلٹس تقسیم کیے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاء کو روکا جا سکے اور حادثے سے بچا جاسکے۔
اوگرہ آفیسر اور سوئی گیس مری آفیسر سیمت دیگر نے واک میں حصہ لیا اور کہا کہ ایل پی جی اور سوئی گیس کا استعمال کرتے ہوئے احتیاطی تدابیروں پر عمل کرنے سے جانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے جوکہ اشد ضروری ہے ۔











