ملتان، 17 دسمبر(اے پی پی): وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی مریضوں کے لیے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے نشتر ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات، سروس ڈیلوری میں بہتری اور جاری تعلیمی وتدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
وہ نشتر ہسپتال کے شعبہ پیڈز میڈیسن اور شعبہ امراض نسواں وارڈ 17 میں بھی گئے۔پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان اور ڈاکٹر سیدہ علی نے پرنسپل نشتر میڈیکل کالج کو مذکورہ آمور بارے بریفننگ دی۔
پرنسپل نشتر میڈیکل کالج نے اس موقع پر وہاں مریضوں سے فراہم کی جانے والی طبی اور دیگر سہولیات بارے استفسار کیا اور ڈیوٹی پر مامور طبی عملے سے بھی گفتگو کی اور ان کو درپیش مسائل بارے آگاہی حاصل کی۔
پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے انتظامی افسران کو تمام تر سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد اور اپنی جانب ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔
ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نصرت بزدار اور ڈاکٹر قاضی ایوب سمیت دیگر فیکلٹی اور انتظامی افسران بھی اس موقع پر وہاں موجود تھے۔











