نارووال، 28 دسمبر(ے پی پی):ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ نیازی کی زیرصدارت انسدادپولیومہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیوریڈی کیشن کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران کی طرف سے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں سال 2023 کی پہلی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 16سے 20 جنوری تک جاری رہے گی،مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 3 لاکھ 65ہزار198بچوں کو پولیو کے ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے،پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے موبائل 1ہزار 173فیکسڈ 81اور 38ٹرانزٹ سمیت کل1ہزار292ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
اجلاس میں سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرمحمدخالد،ڈی ایچ اوڈاکٹرمحمدطارق،نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹرعاقب،ثمن بھٹی،ڈی ایس وی مجاہدعلی کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنرنارووال نے اجلاس میں محکمہ پولیس کومہم کے دوران پولیو ٹیموں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ٹرانزٹ پوائنٹس پر ٹریفک اہلکاروں کی دستیابی کو بھی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے محکمہ سی ای اوہیلتھ کوہدایت کی کہ دوران مہم بھٹہ خشت کے علاوہ دیگر اضلاع سے آئی فیملز پر بھی خاص فوکس کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پر کہاکہ نئی نسل کا مستقبل ان کی صحت سے وابستہ ہے لہذاان کے بہترمستقبل کے لیے والدین کو چاہیئے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کےقطرے ہرصورت پلائیں۔











