ملتان،06 جنوری(اے پی پی ):ایم ڈی اے ہیڈ آفس میں کمرشلائزیشن کیسز کو فوری نمٹانے کے لیے کمرشلائزیشن ون ونڈو سیل کی تعمیر جاری ہے ۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کمرشلائزیشن و ونڈو سیل کی تعمیر کے کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا کہ ایک ہی کاؤنٹر پر سائل کو تمام سہولیات میسر ہوں گی، کمرشلائزیشن ون ونڈو کاؤنٹرسے چالان لینے کے بعد ایم ڈی اے میں قائم نجی بنک میں جمع ہوگا، فیس کے بعد فائل ای خدمت سنٹر میں جمع ہوتے ہیں پراسس شروع کر دیا جائے گا۔
ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم کو ہدایت کی کہ کمرشلائزیشن ون ونڈو سیل میں سائلین کے لئے تمام سہولیات میسر کریں۔، انتظار گاہ میں ایل ای ڈی ،اے سی، اور واٹر ڈسپنسر کی تنصیب کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کمرشلائزیشن ون ونڈو سیل آپریشن سے سائلین کو بلیک میل نہیں ہونا پڑے گا،کمرشلائزیشن کے تمام کیسز کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔











