کوئٹہ کسٹم کا خضدار علاقے کھرکھیڑا چیک پوسٹ میں کارروائی ،ھینو مزدا ٹرک سے 450 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد

37

خضدار 06 مارچ(اے پی پی ): خضدار کسٹم نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کھرکھیڑا چیک پوسٹ پر  کامیاب کاروائی  کرتے  ہوئے ہینو ٹرک سے

450کلو گرام  اعلی کوالٹی کی  چرس برآمد ۔ کسٹم حکام کے مطابق برآمد شدہ  منشیات  کی مالیت  گیارہ کروڑ روپے کے قریب  ہے۔ کسٹم کلکٹریٹ خضدار کے عملے نے ایک خفیہ اطلاع پر رات گئے کراچی روٹ پر واقع  کھرکھیڑا چیک پوسٹ پر ایک  کامیاب کاروائی  کرتے  ہوئے  چرس کی  اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر ایک ملزم  کو گاڑی سمیت تحویل میں لے لیا,ٹرک  کے خفیہ خانوں چھپائی اعلی کوالٹی کا چرس برآمد کرلی گئی اسمگلرزاندرون ملک  منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔کلیکٹر نے ڈپٹی کلیکٹر، سپرنٹنڈنٹ، انسپکٹر  اور دیگر  عملے  کو کامیاب کاروائی کو سہاراتے ہوئے  کلیکٹر کسٹم خضدار کا کہنا ہے کہ خضدار کسٹم منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کر ینگے۔۔کسٹم چیک پوسٹوں پر  تعینات عملہ 24 گھٹے الرٹ اوراسمگلنگ کے قبیح کاروبار کی روک تھام میں کلیدی کرداراداکررہا ہے کلیکٹر کسٹم کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے کلیکٹر کسٹم نے مزید بتایا کہ پکڑی گئ  منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں گیارہ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔