قوانین کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے ؛ کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری

23

ملتان ، 13 مئی (اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے  کہا ہے کہ ملتان ریجن میں قانون کی عملداری یقینی بنائی جا رہی ہے، جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، قوانین کی خلاف ورزی  ناقابل برداشت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان ریجن میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ضلع ملتان  میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آ ر پی او کا کہنا تھا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں  کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا ئے۔ انہوں نے شر پسند افراد کی گرفتاری کیلئے مزید اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے۔

بعد ازاں آ ر پی او نے کانسٹیبل محمد سہیل  کی معذور بیٹی عائزہ کو آ لہ سماعت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ویل چیئر کی خرید کے لئے 20 ہزار بھی  فراہم کیے  اور بچی کی بہتر نگہداشت کے لیے ہدایات بھی جاری کی۔ انہوں نے پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کی دیکھ بھال بارےفوکل پرسن / پرسنل سٹاف آ فیسر محمد یوسف بھٹی کو ہدایات بھی دیں ۔