شیخوپورہ،13 مئی (اے پی پی ): سخت گرمی میں ٹریفک پولیس کے لیے ڈی پی او کا احسن اقدام،گرمی اور دھوپ سے بچنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوانوں میں چھتریاں تقسیم کر دی گئیں ۔ ڈی پی او زاہد نواز مروت اور ڈی ایس پی ٹریفک نےسخت دھوپ میں کھڑے پولیس ملازمان کو چھتریاں دیں۔
اس حوالے سے ڈی پی او زاہد نواز نے کہا کہ شاہراوں اور چوکوں پر تعنیات ٹریفک پولیس کے جوان سخت گرمی میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفئیر اور مشکلات کو حل کرنا میری ذمہ داری ہے ۔











