تھرپارکر پر امن علاقہ ہے، اس امن امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی؛ ایس ایس پی زاہدہ پروین  

42

تھرپارکر،26 مئی (اے پی پی ): ایس ایس پی تھرپارکر زاہدہ پروین  نے کہا ہے کہ  تھرپارکر پر امن علاقہ ہے، اس امن امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

 ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی تھرپارکر زاہدہ پروین نے تحصیل ڈیپلو کے گاؤں سینگالو راہماں میں کھلی کچہری کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کھلی کچہری میں علاقہ مکینوں نے چوری اور منشیات کی شکایات کی، اس کے علاوہ وہاں پولیس چیک پوسٹ پر نفری بڑہانے سمیت گشت کرنے کا مطالبہ کیا، لوگوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں مویشی سمیت سولر پلیٹیں چوری کا بڑا مسئلہ ہے۔

اس موقع پر سردار ارباب ایاز احمد راہموں نے کہا کہ ہمارہ علاقہ پر امن علاقہ ہے، یہاں قائم پولیس چوکی علی بندر پر نفری کم ہے جس کی وجہ سے چوری کی شکایات ہوتی ہیں، اس لیے یہاں نفری بڑھانے سمیت پولیس گشت کے لیے موبائل یا پولیس فائٹر دیے جائیں تو یہاں کے لوگوں کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

اس موقع پر ایس ایس پی تھرپارکر زاہدہ پروین نے ایس ایچ او ڈیپلو کو ہدایت کی کہ چیک پوسٹ پر نفری بڑھانے سمیت گشت کے لیے دو پولیس فائٹر دے کر رپورٹ دی جائے۔انہوں  نے لوگوں کو کہا کہ عوام کی تعاون اور نشاندہی سے منشیات فروش اور چوروں کے خلاف کارروائی کر کے امن امان کو برقرار رکھا جا سکتا ہے، اس لیے یہاں کے لوگ ویجیلینس کمیٹیاں قائم کر کے ہمارہ ساتھ دینے سمیت اپنے علائقہ مکینوں کی نگرانی کریں، پولیس آپ کے ساتھ ہے، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارہ فرض ہے، ہم فرض میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

زاہدہ پروین نے علاقہ مکینوں کو یقینی دہانی کروائی کے پولیس نفری بڑھانے سمیت پولیس چیک پوسٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے حوالے سے جو بھی شکایت ہو تو ہمارے شکایت سیل پر شکایت درج کرائی جائے تو ان کو فوری انصاف فراہم کرنے کی کوشش کی جائیگی۔