گوجرانوالہ یکم جون (اے پی پی): حکومت پنجاب کے احکامات پر تحصیل آفس گوجرانوالہ میں ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
گوجرانوالہ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے درجنوں سائلین کے مسائل کی سماعت کی اورموقع پر حل کے احکامات جاری کئے۔ گوجرانوالہ ریونیو کچہری میں اے سی سٹی وقاص صفدر سکندری، اے سی صدر میاں توصیف حسن و دیگر بھی شریک تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ درستگی ریکارڈ،فرد اجراء، ریونیو نقول، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل، انتقالات اجراء، تقسیم، رجسٹری اور ریونیو سے متعلقہ دیگر متفرق معاملات کی سماعت
کے متعلقہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کے انعقاد کا مقصد ایک چھت تلے سائلین کو ریونیو سروسز کی فراہمی یقینی بنانا ہے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کے وسیع تر مفاد میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد ہر ماہ کے پہلے دو دن کیا جاتا ہے تاکہ انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جاسکے،انہوں نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ ضلعی انتظامیہ عوام کے کچہری سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں اور میرٹ پر حل کرے گی اور عوام الناس کی فلاح و بہبود میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، شہریوں نے تیز رفتار شکایات حل کے حکومتی اقدام پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا.ڈپٹی کمشنر نے فرد اجراء، رجسٹریشن، انتقال، درستگی نام، ریکارڈ رپورٹ، ڈومیسائل، گرداوری۔
متفرق درخواستوں اور شاملاٹ دیہہ کی اراضی، نشاندھی، وراثت کے انتقال، کرپشن کی شکایات سمیت دیگر عوامی شکایات پر۔اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران، سب رجسٹرار، لینڈ ریکارڈ حکام کواحکامات جاری کیے۔
ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ضلعی سربراہ (ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ کلکٹر) سے پٹواری تک کی ایک چھت تلے موجودگی کا مقصد تمام مراحل میرٹ کی بنیاد پر نمٹا کر موقع پر ریلیف فراہم کرنا ہے۔











