گوجرانوالہ ، ڈی ایچ کیو میں ینگ ڈاکڑز ایسوسی ایشن کا احتجاج

24

گوجرانوالہ یکم جون(اےپی پی) ڈی ایچ کیو میں ینگ ڈاکڑز ایسوسی ایشن کا احتجاج کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے احتجاج کے دوران او پی ڈی بند کر دی، ینگ ڈاکٹرز نے لاہور میں ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف احتجاج کیا۔

چلڈرن ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کیا اور اس دوران انہوں نےاو پی ڈی بھی بند کردی.جس سے مریضوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا.ڈاکٹرز نے احتجاج کے دوران نعرے بازی کرتے ہوے کہا کہ ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے،مظاہرین نے کہا کہ جب تک ڈاکٹرز کو تحفظ نہیں دیا جاتا، او پی ڈی بند رہے گی۔