لاہور؛ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کاتھانہ لوئر مال کا دورہ

28

لاہور،18اگست (اے پی پی):نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جمعہ کو تھانہ لوئر مال کا تفصیلی دورہ کیا ۔ وزیر اعلی نے تھانہ کے مختلف سیکشن، کنٹرول روم، چھت اور بیسمنٹ کا معائنہ کیا ۔ انہوں  نے فرنٹ ڈیسک کا جائزہ لیا اور مشین سے خود ٹوکن لیا ۔

 محسن نقوی نے فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں پر ہونے والی کارروائی کے بارے ای میل کے ذریعے بھی سائلین کو اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایف آئی آر ای میل کے ذریعے بھی ملے گی۔وزیر اعلیٰ  نے لاک اپ اور کانسٹیبلز کے کمروں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے  2 روز میں تھانہ لوئر مال کی اپ گریڈیشن کا جامع پلان طلب کرلیا ۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے تھانہ لوئر مال کی تاریخی عمارت کو محفوظ اور بہتر بنانے کیلئے مختلف آپشنز کا جائزہ لیااورتھانہ لوئر مال کی تزئین و آرائش کیلئے تجاویز طلب کرلیں ۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے نگران وزیر اعلی کو بریفنگ دی۔