لاہور12ستمبر(اے پی پی ): کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے متعلق اجلاس ہوا۔کمشنر لاہور نے انسداد ڈینگی آپریشن کیلئے ڈینگی زدہ یو سیز کو مارک کر کے تمام سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ پی ایچ اے پارکوں میں ہاف سلیو اور شارٹس والے وزٹرز کے داخلے کو محدود کرے۔کمشنر لاہور نے جوہر ٹاون۔علی رضا باد۔محلہ قریشیاں۔نبی پورہ۔گلبرگ 1,2,3 ڈی ایچ اے فیز 1,3,5 .یو سی ہلو کی۔شاہدرہ۔بیگم کوٹ میں بھی آپریشن کرنے کا حکم دیا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ڈینگی مثبت مریض پر کیس ریسپانس کو ہر صورت 24گھنٹے میں مکمل ہونا ہے۔محکمہ بلدیات اور ایم سی ایل قبرستانوں کو مکمل طور پر کلئر کرائیں بھرپور آپریشن کریں۔تمام علاقوں میں خود رو جھاڑیوں کو مکمل طورپر کلئر کیا جائے۔تمام محکمے ملکر کام کریں گے،انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ویجیلنس رپورٹ پر محکموں کے سست ردعمل پر ذمہ داران سے آئندہ ڈی سی سطح پر سخت جوابدہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اجلاس کو بریفننگ کے دوران بتایا گیا کہ لاہور میں یکم جنوری تا 12ستمبر (آج صبح 9بجے تک)2023 مثبت ڈینگی مریضوں کی تعداد 925ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف۔سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری۔اے ڈی جی پی ایچ اے صفی اللہ گوندل۔ڈائریکٹر ایم سی ایل کلیم یوسف۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر۔ڈی سی قصور محمد ارشد بھٹی ۔ڈی سی ننکانہ مزمل الیاس۔ڈی سی شیخوپورہ سرمد تیمور نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔











