چنیوٹ ؛چائلڈ ابیوز آگاہی سے متعلق نجی سکول میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

32

 چنیوٹ ، 12 ستمبر (اے پی پی):ضلعی پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی ہدایت پر بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے چنیوٹ پولیس کے عملی اقدامات جاری ہیں، پولیس کی جانب سے  چائلڈ ابیوز آگاہی سے متعلق نجی سکول میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔انچارج اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل سب انسپکٹر لاریب شاہد نے بچوں میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کے لیے آگاہی لیکچر دیا۔

تربیتی ورکشاپ میں بچوں کو گڈٹچ، بیڈ ٹچ، فیزیکل ابیوز سے آگاہی دی گئی اور مختلف اقسام کی بدسلوکی سے بچنے کے اقدامات بتائے گئے۔ تربیتی ورکشاپ میں بچوں کو گھر سے باہر لاحق خطرات  اور ایمرجنسی صورت میں احتیاطی تدابیر سے آگاہی دی گئی۔

 تربیتی ورکشاپ کے دوران بچوں میں چائلڈ ابیوز سے متعلق آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے اور ہیلپ لائن نمبرز سے آگاہ کیا گیا۔سکول انتظامیہ نے چائلڈ ابیوز سے متعلق تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا، والدین اور اساتذہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس کو فوری اطلاع دیں۔