غازی یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں 25ستمبر تک توسیع کر دی گئی

60

ڈیرہ غازی خان، 14 ستمبر (اے پی پی):غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں رواں سال کے داخلوں کی تاریخ میں 25ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

ترجمان غازی یونیورسٹی کے مطابق خواہشمند امیدواران متعلقہ ڈگری پروگرام میں مارننگ، ایوننگ اور سیلف فنانس کی کیٹیگریز میں دستیاب سیٹوں پر اپلائی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں توسیع کا طالب علموں کو تعلیم کے حصول کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ داخلوں میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔