ساہیوال،15 ستمبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کسوال 15 کال پرغریب خاندان کے گھر راشن لے کر پہنچ گئے ۔
کار خانہ بستی گلی ڈاکخانہ والی اقبانگر کسوال کی رہائشی بھوک وافلاس کی ستائی 5 بیٹیوں اورایک بیٹے کی ماں نے 15 نمبر پر کال کرکے فاقہ کشی کی اطلاع دی جس پر ایس ایچ او تھانہ کسوال مدثر غفار غریب خاندان کی مددکے لیے فوری طور پر راشن لے کر ان کے گھر پہنچ گئے۔
ثمرانہ کوثر نے بتایا کہ میراخاوند کچھ عرصے سے بیمار ہے جو محنت مزدوری نہیں کر سکتا ،دیور ذہنی مفلوج ہے اور میری پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے میں اپنے گھر کی واحد کفیل ہوں ،میری محنت مزوری سے پہلے ہی بمشکل گزرا ہو رہا تھا مگر اب مہنگائی کی وجہ سے نوبت فاقوں تک جا پہنچی ہے جس پر خاتون نے ساہیوال پولیس کا شکریہ ادا کیا۔











