پولیس شہداء کے ورثاء، غازیوں کے ملازمین کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے مسلسل کوشاں ہے، سی سی پی او لاہور

62

لاہور، 15 ستمبر(اے پی پی ):کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ سے شہدائے پولیس کے ورثاء، غازیوں اور ملازمین کے اہل خانہ نے ملاقات کی۔ سی سی پی او لاہور نے شہدائے پولیس اور غازیوں کی محکمہ کے لئے گراں قدر خدمات کو سراہا اور کہا کہ شہداء کی فیملیز، غازیوں اور پولیس ملازمین کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال ہمارا اہم ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15دنوں کے دوران شہداء، غازیوں اور پولیس ملازمین کے 116خاندانوں سے ملاقات کر چکے ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ آئی جی پنجاب نے شہداء کے اہل خانہ کے علاج معالجہ، رہائش گاہوں، بچیوں کی شادی، بچوں کی تعلیم اور ملازمت سمیت ویلفیئر کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہدا کے ورثا، غازیوں اور پولیس ملازمین کے اہل خانہ کے مسائل کے حل کیلئے ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رہے  گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس شہداء کے ورثاء، غازیوں کے ملازمین کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہدائے پولیس کے اہل ِ خانہ، غازیوں اور ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جانیں قربان کرنے والے شہدا اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔شہدائے پولیس کے ورثا، غازیوں اور ملازمین کے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔