ڈیوس کپ ٹائی2023، اعصام الحق نے سنگلز کا مقابلہ جیت لیا

59

اسلام آباد،16 ستمبر (اے پی پی ): ڈیوس کپ ٹائی 2023 میں اعصام الحق نے سنگلز مقابلہ جیت لیا ہے۔

پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی نے ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ ٹو میں انڈونیشیا کے ڈیوڈ اگنگ سوسانتو کو ہرا کر سنگلز مقابلہ اپنے نام کر لیا۔پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جارہی ڈیوس کپ ٹائی میں اعصام الحق نے سوسانتو کو 6-1 اور 6-4 سے شکست دی۔

ڈیوس کپ ٹائی میں آج دوسرا میچ پاکستان کے عقیل خان اور انڈونیشیا کے گن اوان ٹرسموانتا کے درمیان کھیلا جائیگا۔