دوسرا سعودی امدادی طیارہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے40 ٹن خوراک  لے کرلیبیا پہنچ گیا

64

ریاض،18ستمبر  (اے پی پی):دوسرا سعودی امدادی طیارہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے40 ٹن خوراک  لے کرلیبیا پہنچ گیا۔

سعودی فرماں روا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پر ادارے ’’ کنگ سلیمان ریلیف‘‘ نے لیبیا میں خصوصی امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔40 ٹن خوراک  کی امداد لے کر دوسرا سعودی امدادی طیارہ اتوار کو لیبیا پہنچ گیا۔ یہ امداد سیلاب سے متاثر ہونے والوں میں تقسیم کی جائے گی۔مرکز کی ایک خصوصی ٹیم لیبیا کے ہلال احمر کے ساتھ مل کر امداد کی ترسیل کے عمل کی نگرانی کرے گی۔

 واضح رہےلیبیا میں خوفناک سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے،12 ہزار کے لگ بھگ افراد سمندری طوفان اوردوڈیم ٹوٹنے کے  باعث سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں۔