لاہور14اکتوبر( اے پی پی ): لاہور سمیت دیگر شہروں میں پھول اور پودے سستے داموں ملیں گے۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور میں فلاور شاپس اور نرسری قائم کرے گی۔ نرسری پر پودوں اور پھولوں کی400سے زائد اقسام دستیاب ہوں گی۔ نرسری پر لوکل اورغیر ملکی پودے فراہم کیے جائیں گے۔پی ایچ اے لینڈ سکیپ ڈیزائنگ اورپلاننگ سروسز بھی فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پی ایچ اے کو ریونیوہدف بڑھانے کی ہدایت کی ہے،وزیراعلی محسن نقوی کی ہدایت پر لاہورکی طرز پر ملتان،گوجرانوالہ،فیصل آباد اوردیگر شہروں میں بھی فلاور شاپس قائم کی جائیں گی۔ پی ایچ اے کو 700کمیونٹی پارکس اور5بڑے پارکس کی تزئین و آرئش اور بحالی کاٹاسک دیا گیا ہے۔وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلی آفس میں پی ایچ اے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ڈی جی پی ایچ اے نے ادارے کی کارکردگی، پارکس کی بحالی، نرسری کے قیام اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر اطلاعات، ثقافت و لوکل گورنمنٹ عامر میر،چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہاؤسنگ،کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی پی ایچ اے، ایم ڈی واسا اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔











