نارووال،15 اکتوبر( اے پی پی ): محکمہ اصلاح آبپاشی نارووال کے زیراہتمام زرعی آلات کے حوالے سے قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا،ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈپلاننگ محمدسلیم کی قرعہ اندازی میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹرواٹرمینجمنٹ چوہدری محمداکرم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈپلاننگ کوقرعہ اندازی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پنجاب حکومت کی طرف سے بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کے لیے لیزرلینڈلیولر پراڑھائی لاکھ روپے سبسڈی دی جائیگی اورضلع نارووال کے بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کے لیے مجموعی طورپر13لیزرلینڈلیولرمختص کیے گئے ہیں جن میں نارووال کے 4شکرگڑھ 6اورظفروال کے لیے 3لیزرلینڈلیولرشامل ہیں۔
ڈی ڈی واٹرمینجمنٹ نے بتایاکہ قرعہ اندازی میں کاشتکاروں کی طرف سے 69درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 10درخواستیں نااہل قراردی گئیں باقی59درخواستوں پرقرعہ اندازی کی جارہی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈپلاننگ کی زیرنگرانی تقریب میں قرعہ اندازی کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈپلاننگ نارووال اورڈائریکٹراصلاح پلاننگ گوجرانوالہ نے اس موقع پرکہاکہ پنجاب حکومت کاشتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،حکومت کاشتکاروں کے ہاتھ مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے،خصوصی نرخوں پرزرعی آلات کی فراہمی بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔
ڈائریکٹراصلاح آبپاشی گوجرانوالہ راناتجمل حسین، ڈپٹی ڈائریکٹراصلاح آبپاشی چوہدری محمداکرم،اسسٹنٹ ڈائریکٹرواٹرمینجمنٹ شکرگڑھ وظفروال ذوالفقارپڈا ،لیاقت علی، فوکل پرسن محمدقدیرکے علاوہ قرعہ اندازی میں حصہ لینے والے کاشتکار اس موقع پرموجود تھے۔











