چنیوٹ،21 اکتوبر( اے پی پی ): سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کے لیے ملک بھر کی طرح ضلع چنیوٹ سے بھی قافلے لاہور کی جانب رواں دواں ہو گئے ۔
چنیوٹ سابق ایم این اے ومعاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان میاں قیصر احمد شیخ کی قیادت میں قافلہ میاں نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے لاہور روانہ ہو گیا۔اس موقع پر سابق ایم این اےومعاون خصوصی میاں قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف تمام بحرانوں کو حل کرنے کے لئے آ رہے ہیں ہے اور پاکستان کی آخری امید ہے ، آج ہزاروں کارکنوں گھروں سے نکلے ہیں اور مینار پاکستان لاہور پہنچ رہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ریلی کی شکل میں میاں نواز شریف کااستقبال کرنے جا رہے ہیں عوام جوق درجوق مسلم لیگ ن کے جلسے میں شرکت کر رہے ہیں۔











