ملتان، نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری

11

ملتان،21 اکتوبر ( اےپی پی): وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ایک روز میں 76افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 65 نئے مقدمات کا اندراج ہوا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر45 لاکھ10 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔لیاقت پور میں دو بستیوں کی بجلی چوری پکڑی جانے پر منقطع کردی اور ٹرانسفارمرز اُتارلئے۔ عارفوالہ میں ڈیفالٹرز کے خلاف پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کیاگیا۔20اکتوبر 2023ء کو ریجن بھر میں 76گھریلو صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ان میں 73گھریلو اور تین کمرشل صارفین شامل ہیں۔ ملتان سرکل میں 6چوروں کو500000روپے جرمانہ عائد کیااور6مقدمات درج ہوئے۔ ڈی جی خان سرکل میں 13 صارفین 490000روپے جرمانہ عائد کیا اور13مقدمات کا اندراج ہوا۔ وہاڑی سرکل میں 6صارفین کو460000 روپے جرمانہ عائداور6مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 14صارفین کو910000روپے جرمانہ عائداور13 مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 15 صارفین کو1100000 روپے جرمانہ عائداور5مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 6صارفین کو260000 روپے جرمانہ عائد اور6مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 11 صارفین کو4800000 روپے جرمانہ عائداور11مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 2صارفین کو160000روپے جرمانہ عائد اور2 مقدمات درج،خانیوال سرکل میں 3 صارفین کو140000 روپے جرمانہ عائد کیا اور3 ایف آئی آرزکا اندراج ہوا۔ میپکو لیاقت پور ڈویژن کے زیر انتظام 2بستیوں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی۔ بستی جھلن اور بستی عبدالخالق بھٹی کے ٹرانسفارمرز بجلی چوری کی روک تھام کے لئے اُتارلئے گئے۔ رورل سب ڈویژن عارفوالہ میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کسان اتحاد کے نادہندہ عہدیداروں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایس ڈی او کی سربراہی میں ٹیم نے 55لاکھ61ہزارروپے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 3نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اُتارلئے گئے۔