گوجرانوالہ ؛پاک افواج ہمارا فخر ،انہوں نے لازوال قربانیاں دیں،مسیحی لوگ محبت بانٹتے رہینگے،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق

24

 

گوجر خان،21 اکتوبر( اے پی پی ): پاک افواج ہمارا فخر ہیں انہوں نے لازوال قربانیاں دیں، دشمنوں کو نیچا دکھایا ،مسیحی لوگ محبت بانٹتے رہیں گے کیونکہ دنیا محبت سے ہی جیتی جاتی ہے، خداوند پاکستان ہمیشہ سر بلند رہے گا، ان خیالات کا اظہار نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے فادر روفن چرچ فرانس آبادسیس آباد گوجرانوالہ میں پریئر فار پاکستان فیسٹیول 2023 میں مسیحی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ جب ہمارے بچے سوتے ہیں تب ہماری افواج جاگتے ہیں اور قربانیاں دیتے ہیں اس لیے ہم کہتے ہیں کہ پاک افواج ہمارا فخر ہیں ،انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کو دشمنی کرنے دیں ہم مسیحی لوگ محبت بانٹتے رہے ہیں اور بانٹتے رہیں گے کیونکہ دنیا محبت سے ہی جیتی جاتی ہے ،وزیر برائے انسانی حقوق نے مسیحی برادری کے عظیم الشان اجتماع میں دعائیہ الفاظ میں کہا کہ خداوند کے فضل اور ہم سب کی دعاوں سے پاکستان ہمیشہ سر بلند رہیگا۔