حیدرآباد، 24 اکتوبر (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے سیکریٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر تمام مسافر بردار گاڑیوں سے سی این جی، ایل پی جی اور ایل این جی سلنڈر نکلوانے کیلئے کارروائی کریں۔
یہ ہدایت انہوں نے آج اپنے دفتر واقع شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور دیگر مسائل سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مزکورہ کارروائی کے حوالے سے ہفت روزہ رپورٹ تصاویر کے ساتھ پیش کریں تاکہ کسی بھی قسم ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ کے اہلکاروں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیوں کہ اس مسئلے کے فوری حل کیلئے نگران وزیر اعلیٰ سندہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی نے خصوصی ہدایت کی ہیں جس پر انہوں نے یقین دلایا کہ بہت جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تناسب سے مسافر بردار گاڑیوں کا کرایہ فی کلو میٹر کے حساب مقرر کیا جائے گا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نجیب الرحمن جمالی، سیکریٹری آر ٹی اے سلیم میمن، ڈسٹرکٹ ٹریفک منیجمنٹ بورڈ کے اعزازی سیکرٹری جاوید اقبال اور ڈی ایس پی ٹریفک نے شرکت کی۔











